Showing posts with label UrduNewsArticles. Show all posts
Showing posts with label UrduNewsArticles. Show all posts

Sunday, June 2, 2019

Today's Swat

Social Community




السلام وعلیکم پاکستانیوں
آج کا سوات
 عرض کیجاتی ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے اس دھرتی ماں پاکستان کو ہر قسم کی لامحدود نعمتوں وبرکتوں سے نوازا ہے چاہے وہ قدرتی وسائل ہو یا موسم ہو یا خوبصورتی ہو ہر طرف اللہ تعالیٰ کی خصوصی انعامات دیکھنے کو ملتے ہیں اسی نعمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اللہ تعالیٰ اس سر زمین پاکستان کو وادی سوات جیسے جنت نظیر وادی سے مالا مال کیا ہے وادی سوات جو کہ پاکستان شمالی علاقے میں واقع ہے اس وادی کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ قدرتی حسن سے نوازا ہے


 1969ء سے پہلے وادی سوات ایک آزادانہ شاہی ریاست ہوا کرتا تھا لیکن 1969ء کے بعد وادی سوات پاکستان کے ساتھ الحاق ہوگیا اور اس کو ریاست کے بجائے ضلع کا درجہ دیا گیا 1969ء سے 2004 تک کا سفر اسں وادی کیلئے نہایت ہی کامیابی و کامرانی کا تھا ہر طرف خوشی ہی خوشی کا سماں تھا امن وامان کا گہوارہ تھا ۔ 

لیکن 2005ء کے بعد اس علاقے کو کسی کی بری نظر لگ گئی اور عروج کی پٹڑی سے اتر کر یہ علاقہ زوال کا شکار ہوگیا 2006ء کے آخر میں مذہبی خریداروں نے اس کے علاقے کے لوگوں کو مذہب کے نام پر سبز باغ دکھانا شروع کردیا اور یہاں پر لوٹ مار ظلم وجبر کے بازار گرم ہو گئے ہر طرف خوف و ہراس کا سماں چھایا ہوا تھا لوگوں کی مال وجان 
ور عزت نفس تک سب کچھ محفوظ نہیں تھی ۔ 

حکومت پاکستان نے اس وادی کو تاریکیوں سے نکلوانے کیلئے فوجی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا اللہ تعالیٰ کے خصوصی عنایت اور یہاں کے غیور عوام اپنی افواج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہو کر اور لازوال قربانیاں دے کر اس دھرتی کو تاریکیوں سے نکال کر ایک بار پھر امن وسلامتی کا گہوارہ بنا دیا میں بذاتِ خود اس علاقے کا باشندہ ہوں میں اپنے آنکھوں سے اس علاقے کی تباہی، بدامنی دیکھی ہے کسی کو یقین تک نہیں تھا کہ وادی سوات دوبار اپنے پیروں پر کھڑا ہو گا لیکن الحمدللہ افواج پاکستان اور غیور عوام کے لازوال قربانیوں اور کاوشوں کے بعد وادی سوات نہ صرف اپنے پیروں پر کھڑا ہوا ہے بلکہ ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔ 


وادی سوات میں الحمدللہ اب مکمل طور پر امن و امان قائم ہوچکا ہے اور الحمدللہ افواج پاکستان اور دیگر ریاستی اداروں کے لازوال قربانیوں کے بدولت یہ علاقہ باقی پاکستان سے بہت زیادہ پرامن ثابت ہو گیاہے ۔

 وادی سوات میں افواج پاکستان کا اصل مقصد قیام امن تھا جو حقیقی معنوں میں شرمندہ تعبیر ہوا ہے اب پاک فوج اور دیگر ریاستی اداروں کے تعاون سے ہر وقت اس علاقے کے تعمیر نو اور ترقی کے مصروف عمل ہے موضوع کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ بات واضح ہوگیا کہ آج کا سوات امن و امان ، سکون واطمینان ، ترقی و خوشحالی کا گہوارہ بن چکا ہے اور یہ سب اللہ تعالیٰ کے خصوصی عنایت اور افواج پاکستان کی قربانیوں کا صلہ ہے ۔ 

ملک و قوم دشمن عناصر پر ایک بات واضح ہونی چاہیئے کہ ہمارے سینے اپنے شیردل افواج کیلئے پیار ومحبت اور عقیدت واحترام سے بھرے ہوئے ہیں اور یہ عزت کوئی ختم نہیں کرسکتا کیونکہ افواج پاکستان اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمارے اوپر بے شمار احسانات ہیں اس لیے کہ ھم نے ملکر اس وطن کی بقاء و سلامتی کی حفاظت کی ہے اور تاحیات اس دھرتی ک حفاظت کریں گے 

کیونکہ سب سے پہلے پاکستان

مجید اللہ یوسفزئی

Thursday, May 30, 2019

Today's Young man

Social Community
Aj ka Noujawan
Uzair Iqbal



آج کا جوان
 کسی بھی ملک کی تعمیر و ترقی نوجوان نسل کا کردار نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے دنیا میں جہاں جہاں پر بھی انقلاب برپا ہوا ہے اسکے پیچھے نوجوانوں کی انتھک محنت شامل ہوگی۔لیکن اگر ھم اپنی ملک کی نوجوانوں پر غور وفکر کریں تو آج کا نوجوان صرف اور صرف سوشل میڈیا تک محدود ہے اور یہی اج اور کل کے نوجوانوں کے پاس سب سے بڑا طاقت ہے سوشل میڈیا ایک بہت بڑی دنیا ہے اور کسی بھی ملک یا کسی بھی طبقے کے عروج و زوال میں ہراول دستے کا کردار ادا کرسکتے ہیں 



سوشل میڈیا پر کئی دنوں سے جو ہمارے ملک میں یہ نفی پروپیگنڈے چل رہی ہے یہ ہمارے لئے لمحہ فکر ہیں کیونکہ ہمارے ملک وقوم کی دشمن عناصر نوجوان نسل کو اپنے جال میں پھنسانے مصروف عمل ہیں اور وہ اپنے اصل مقصد کو کامیاب بنانے کےلئے ہر وقت کوشاں ہیں



 انکی سب سے بڑی کوشش یہ ہے کہ وہ آج کے نوجوانوں کو اپنے ملک ، اپنی فوج اور دیگر ریاستی اداروں کے درمیان نفرت کی فضا قائم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں



 ہماری افواج پاکستان اور دیگر ریاستی اداروں نے لازوال قربانیوں کے بعد اس ملک کو امن و خوشحالی کا گہوارہ بنایا ہے اور الحمدللہ ہمارا ملک تعمیر نو اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے



 ملک وقوم دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے آج کے نوجوانوں کے پاس سوشل میڈیا کی صورت میں ایک بڑی طاقت موجود ہے اگر ھم سوشل میڈیا کے ذریعے اتفاق و اتحاد کا پیغام پھیلا دے اور اس کے مثبت استعمال سے اپنے عوام افواج اور دیگر ریاستی اداروں اور اپنی دھرتی پاکستان کی حفاظت کریں تو ملک وقوم کی دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ھم نہایت ہی عمدہ طریقے سے خاک میں ملا سکتے ہیں



 آئیے ملکر یہ عہد کرتے ہیں کہ اپنی دھرتی پاکستان اور افواج پاکستان اور دیگر ریاستی اداروں سے اپنے وفا کا اظہار کریں کیونکہ ان لازوال قربانیوں 

کے بدولت آج ھم سکون سے زندگی بسر کررہے ہیں شکریہ

 پاکستان ذندہ باد پاک فوج اور عوام پائندہ باد


Uzair Iqbal

Tuesday, May 28, 2019

The biggest weapon of youth

Social Community


السلام وعلیکم پاکستانیوں
 آج کا موضوع
 " نوجوانوں کا سب سے بڑا ہتھیار"
 عرض کیجاتی ہے کہ ہمارے ملک کا زیادہ تر آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے نوجوان ہمارے ملک کا ایک اھم اور بنیادی طاقت ہے ویسے اگر دیکھا جائے تو دنیا میں جہاں پر انقلاب برپا ہوا ہے اس کا بنیادی قوت نوجوان ہوگا نوجوان ملکی ترقی کے کسی بھی پہلوؤں اھم کردار ادا کرسکتا ہے
 بات کرنے کا اصل مقصد آج کل جو ہمارے ملک میں سوشل میڈیا پر اور دوسرے مختلف محاذوں پر ملک وقوم کے خلاف جو نفی پروپیگنڈے چل رہے یہی ہمارے بیرونی دشمن اور اندورنی غداروں کی سب سے بڑی سازش کہ نوجوانوں کے اپنے اصل مقصد سے بھٹک کر ملک وقوم قوم کے خلاف استعمال کرے
 کسی مشہور شخصیت کا قول ہے کہ "اگر کسی ملک کو آسانی سے فتح کرنا ہو تو اسکے عوام اور فوج کے درمیان نفرت کا فضا قائم کرو


 اگر ملک کے چاروں اطراف نظر دوڑایا جائے تو یہی سازش ہمارے نوجوانوں میں جذب ہوتا نظر آرہا ہے۔ یہی دشمن کی سب سے بڑی چال ہے کہ ہماری ملک کی امن کو خراب کیا جائے آج کل الحمدللہ ہمارا ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے تو اسی ترقی میں روکاوٹ پیدا کرنے کیلئے یہی گندے لوگ مختلف سازشوں کا استعمال کررہے ہیں جسے ھم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے
 موضوع کو مدنظر رکھتے ہوئے نوجوانوں کا سب سے بڑا اور اصل ہتھیار آج کل کے دور میں سوشل میڈیا کا مثبت استعمال ہے اگر ہم اپنے پیاری دھرتی پاکستان کو سوشل میڈیا کے محاذ پر دفاع کرتے رہے اور ہر حال میں اپنے ملک وقوم کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیا جائے تو ملک وقوم دشمن پر یہ بات واضح ہو جائیں گے کہ ھم پاکستانی نوجوان کسی قیمت پر کسی قسم کا شکار نہیں ہونگے


 پاکستان کے غیور عوام اور پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مایہ ناز سپوتوں نے لازوال قربانیاں دےکر اس دھرتی ماں پاکستان کو امن کا گہوارہ بنایا ہے اور یہی خوشی ، امن تعمیر و ترقی کا سماں ان کم ظرف لوگوں سے برداشت نہیں ہورہی ہے
 لیکن ھم وہ نوجوان ہے جس کا آپس میں لاکھ اختلافات کیوں نہ ہو لیکن بات جب اس دھرتی ماں اور دھرتی کی محافظوں یعنی افواج پاکستان کے عزت کی ہو تو ھم اپنی ذاتی اختلافات اور رنجشوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے آپس میں ایک ہوجاتے ہے اور اپنی وطن اور وطن کے محافظوں یعنی افواج پاکستان اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عزت و وقار پر آنچ نہیں آنے دیں گے کیونکہ ھمارا جسم الگ کیوں نہ ہوں ہماری روح اور جان ایک ہے اور وہ ہے پاکستان۔ 

کیونکہ ان کا آج کل سب بڑا سازش قوم پرستی اور لسانیت کے نام پر لوگوں کو پاک فوج اور ریاستی اداروں کے خلاف بھڑکانا ہے لیکن ھم اس سازش کا شکار نہیں ہونگے کیونکہ ہمارے لئے قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کا یہی ایک قول کافی ہے ک " ھم سے نہ کو پختون، نہ پنجابی نہ سندھی اور نہ بلوچی بلکہ ھم صرف اور صرف ایک تن ایک روح اور ایک جان پاکستانی ہے اور پاکستانیت کا جذبہ سب سے بڑا ہے



 نوجوانوں یہی وقت ہے اپنی دھرتی پاکستان کے ساتھ تجدید عہد وفا کا اظہار کریں اور اس کا بہترین حل سوشل میڈیا کا مثبت استعمال ہے اور یہی اجمل کے نوجوانوں کا سب سے بڑا ہتھیار ہے جس کے ذریعے ھم ملک وقوم دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا سکتے ہیں اور اقوام عالم میں پاکستان کو ایک مثبت مقام دلاسکتے ہیں آئیے ملکر یہ عہد کرتے ہیں کہ ھم اپنے وطن اپنے افواج اپنے ملک کے ہر ادارے کو عزت و احترام کے نگاہ سے دیکھیں گے اور غداروں کے کسی قسم کے سازش اور دھوکے کا شکار نہیں ہونگے انشاء اللہ 

پاکستان ذندہ باد
 پاک فوج اور عوام پائندہ باد

Majeed Ullah Yousafzai


Message to all Pakistanis

Social Community


السلام وعلیکم
تمام پاکستانیوں کے نام میرا پیغام
عرض کیجاتی ہے کہ دو ,دن  سے شروع سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا چل رہا ہے سب سے پہلے ھم اس کے شدید مذمت کرتے ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ کے خصوصی عنایت اور پاک فوج اور عوام کے لازوال قربانیوں کے بعد ہمارے علاقے اور یہ دھرتی امن کا گہوارہ بن گیاہے 

اب بات یہ ہے کہ کچھ عناصر قوم پرستی اور لسانیت کے نام پر عوام اور فوج کے درمیان نفرت کی فضا قائم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔۔لیکن اللہ تعالیٰ کے خصوصی عنایت سے ھم اس کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے 
ہمیں تو فوج اور ریاستی اداروں کا شکریہ ادا کرنا چاہیے کیونکہ ان کیوجہ سے ھم سکھ کا سانس لے رہے ہیں اگر ہمارے فوج نہ ہوتی تو خدانخواستہ آج ہمارے حالات شام، فلسطین، وغیرہ کے مظلوم عوام کے طرح ہوتے۔۔

نوجوانوں سے خصوصی گزارش کیجاتی ہے کہ سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کریں اور  بحیثیت پاکستانی اپنی وطن اور افواج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے احترام کریں اور سوشل میڈیا کے ذریعے ملک وقوم دشمن عناصر اور اندورنی غداروں کو منہ توڑ جواب دیں کیونکہ ان عناصر کا اصل ٹارگٹ نوجوانوں کو اپنی غدارانہ سازشوں میں پھنسانا اور انکو ملک وقوم کے خلاف استعمال کرنا ہے  جس سے ہمیں محتاط رہنا ہوگا ابھی ہمارا اصل مقصد بحثیت قوم پاکستانی اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا میں بذات خود پاکستان کی ایک ایسی جنت نظیر وادی سوات سے تعلق رکھتا ہوں جہاں پر کچھ عرصہ پہلے خون کی ہولی کھیلی جاتی تھی میں نے خود اپنی آنکھوں سے تباہی ، بربادی،بدامنی اور خوف و ہراس کو قریب سے دیکھا ہے لیکن الحمدللہ اہل علاقے اور افواج پاکستان کے لازوال قربانیوں کے بعد وادی سوات ایک مرتبہ پھر امن ، سکون ،خوشحالی اور ترقی کا گہوارہ بن گیاہے اور آج کل سیاحتی ترقی زور و شور سے جاری ہے ۔۔ شکریہ پاک فوج یہ سب آپ کے لازوال قربانیوں کا حصول ہے 
پاکستان ذندہ باد
پاک فوج اور عوام پائندہ باد

Majeed Ullah Yousafzai




Assalam o`alaikum

My message to all Pakistanis

It is said that propaganda is being launched against the Pak Army on the start of two. First, we also condemn it very much, because after the specialty of Allah Almighty and the supreme sacrifices of the Holy People and our peaceful peace Has become a destination


Now, the fact is that some elements are trying to establish the atmosphere of hatred between the people and the army in the name of nationalism and lanceism. But with special attributes of Allaah, we will not allow it to succeed.
We should thank the army and the state institutions, because they are breathing a lesson from their persecution, if our army was not there, the dentists would be like oppressed people of Syria, Palestine, etc. today.


Special requests from youth suggest that the use of social media positively and in the future, respect the respective countries and their forces and other law enforcement agencies and break the mouths of the enemies of the country and the enemies of the country through social media as these elements The actual target of the youth is to be trapped in their treasonous conspiracy and to use them against the country that we have to be careful, our original aim is to demonstrate the Pakistani consensus and unity of the nation.
Pakistan Zindabad Pak Army Paindabad

Majeed Ullah Yousafzai